Directory

ویکی لغت:تعارف - ویکی لغت مندرجات کا رخ کریں

ویکی لغت:تعارف

ویکی لغت سے

وکی لغت ایک غیر منافع بخش اور کئی زبانوں کی ایک مفت لغت ہے جس کا مقصد تمام زبانوں کے الفاظ و اصطلاحات کو اردو میں بیان کرنا ہے۔

وکی لغت اپنے ساتھی منصوبے اردو ویکیپیڈیا سے مشابہت رکھتی ہے جس کا مقصد تمام لغوی الفاظ محاورات کے ترجمے معنی سامنے لانا ہے بلکہ قارئین کو سمجھانے کے لیے تلفظ، مترادف، متضاد اور لہجے کے حوالے سے بھی قارئین کی مدد کرنا ہے۔

وکی لغت ایک ویکی ہے جس کے معنی یہ ہوئے کہ آپ بھی اس میں آزادی سے ترامیم کر سکتے ہیں نیز آپ کی ترامیم حقوق نشر و اشاعت بھی دیگر ویکی منصوبوں جیسی حیثیت رکھتی ہے۔ یاد رکھیں کہ ہمارے یہاں ترامیم کے اصول دیگر ویکیوں سے ذرا مختلف ہیں اور اس حوالے سے آپ کو ہمارے مدد کے صفحات سے رہنمائی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

زبان ہماری زندگی کا اہم حصہ ہے۔ زبان کے ذریعے انسان اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے اور انہیں سنوارتا ہے۔ یہ ہماری تہذیب و تمدن، مشاہدات وتجربات کی ترجمان ہے۔ زبان کی حفاظت اور ترقی میں ہمیں اپنا کردار ادا ضرور ادا کرنا چاہیے۔ زبان کی ترقی ہماری ترقی، زبان کا زوال ہمارا زوال ہے۔ اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے 2004 کو اردو ویکی لغت کا قیام عمل میں آیا۔