Directory

ویکیپیڈیا:شائستگی - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

ویکیپیڈیا:شائستگی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شائستگی ویکیپیڈیا کے ضابطہ اخلاق کا ایک حصہ اور پانچ بنیادوں میں سے ایک اہم بنیاد ہے۔ اس قانون کا خلاصہ یہ ہے کہ تمام صارفین آپس میں ادب واخلاق سے پیش آئیں، دوران گفتگو سکون، متانت اور وقار کو مکمل ملحوظ رکھیں؛ اس کی وجہ سے ویکیپیڈیا میں معاون فضا برقرار رہے گی اور ہدف تک پہونچنا آسان ہوگا۔ یہ قانون ویکیپیڈیا کے تمام صفحات -صارف اور تبادلۂ خیال- خلاصہ ہائے ترمیم نیز ویکیپیڈیا میں جہاں بھی کسی موضوع پر گفتگو ہو سب جگہوں پر یہ قانون نافذ ہوگا۔

بے ادبی اور ناشائستگی اس کو تصور کیا جائے گا کہ دوران گفتگو ذاتی حملے کیے جائیں، معاندانہ الفاظ استعمال کیے جائیں جو دیگر صارفین کے لیے مشکلات کا باعث بنیں۔ تمام صارفین انسان ہیں جن سے غلطیاں ہوسکتی ہیں، لہذا متفرق موقعوں پر نادانستہ چھوٹی غلطیوں کا ارتکاب بے ادبی اور ناشائستگی کے زمرہ میں نہیں آتا۔ ہاں اگر کوئی صارف مستقل تبادلۂ خیال کے آداب کی رعایت نہ کررہا ہو اور واضح طور پر غلطیاں مسلسل سامنے آرہی ہوں اور یہ غلطیاں اور قوانین کی خلاف ورزی دیگر صارفین اور دائرۃ المعارف کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہو تو اس صارف پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

غیر شائستگی صرف گفتگو یا رویہ سے ظاہر نہیں ہوتی۔ اس کی کچھ اور شکلیں مثال کے طور پر یہ ہیں: روبہ جات کے ذریعہ صارفین صفحات پر اضافت پیغامت غیر شائشتہ سمجھے جاتے ہیں۔ رنگ بربگے دستخط یا جن میں صارف کا نام ظاہر نہ ہو بھی غیر شائشتہ ہے۔